ہیڈ لائنز

محکمہ ماحولیات کا نیا حکم،صنعتوں پر کیمرے لگا کر محکمہ کو آن لائن رسائی لازمی قرار

محکمہ ماحولیات کا نیا حکم،صنعتوں پر CCTV کیمرے لگا کر محکمہ کو آن لائن رسائی لازمی قرار

 محکمہ ماحولیات کا نیا حکم،صنعتوں پر CCTV کیمرے لگا کر محکمہ کو آن لائن رسائی لازمی قرار 


کلین گرین پنجاب کی جانب ایک اور قدم!


تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات پنجاب نے تمام صنعتوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی  جس کے مطابق تمام صنعتوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی۔


کیمروں کی تنصیب کے بعد ان کی آن لائن رسائی بھی محکمہ ماحولیات کو دینی ہو گی اور اس ایڈوائزری پر عمل درآمد کی تاریخ بھی 31 اگست تک مقرر کر دی گئ۔




سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور محکمے کی آن لائن رسائی کو پروجیکٹ کلین گرین ک اہم حصہ بتایا جا رہا ہے۔


ای پی اے کے جاری پیغام کے مطابق صنعتوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں ۔بوائلرز، فرنسز کی حامل صنعتوں

کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی ہے۔



• بھٹوں کے لیے احکامات •



ای پی اے کے جاری حکمنامے میں بظاہر بھٹوں کے لیے واضح احکامات نہیں ہیں لیکن فرنسز پر چلنے والی صنعتوں کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔


0 Comments

Post a Comment

Type and hit Enter to search

Close