ہیڈ لائنز

مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل ،اگست میں پچھلے ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل ،اگست میں پچھلے ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی


 پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا اعلان کر دیا۔گزشتہ ماہ سے ہونے والی مون سون بارشوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے اور بہت سے لوگ بارشوں سے ہونے والے سیلابی ریلوں میں اپنی جان گنوا چکے  ہیں ۔


کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے محکمہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے لیے الرٹ جاری کردیا ہے۔


پی ڈی ایم اے کے مطابق اگست میں ہونے والی بارشیں جولائی کا بھی ریکارڈ توڑ سکتی ہیں۔

الرٹ کے مطابق


پانچ اگست سے پنجاب کے تمام شہروں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔


پی ڈی اے نے پنجاب کے تمام سول ڈیفنس ،ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کی ہدایت کر دی ہے ۔

بارشوں کے باعث 5اگست سے دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔


    کن علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے؟

مری،گلیات،اٹک،جہلم،چکوال،منڈی بہاؤ الدین ،گجرات،گجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کی پیشنگوئی ہے۔


لاہور ،شیخوپورہ،سیالکوٹ،ناروال،جھنگ،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب،سرگودھا،میانوالی،ننکانہ صاحب ،چنیوٹ،فیصل آباد اور  اوکاڑہ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔


ڈیرہ غازی خان،بھکر،بہاولپور،خانیوال،پاک پتن،وہاڑی،لودھران،مظفرگڑھ اور  راجن پور میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔


   ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ہدایات۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔



وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اگست میں مون سون جولائی کی نسبت زیادہ بارشوں کا خدشہ ہے۔

ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی الرٹ رکھا جائے گا۔

شدید بارشوں کے باعث مری و گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

بارش کے باعث کچے مکانات و مخدوش عمارتوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

ایمر جنسی کنٹرول روم میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے گا ۔

عوام جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

اربن و فلیش فلڈنگ کی صورت میں گھروں پر رہیں اور بہتے پانی سے گاڑی ہرگز نا گزاریں ۔


0 Comments

Post a Comment

Type and hit Enter to search

Close