ہیڈ لائنز

آئندہ ہفتے بارشیں ہوں گی یا نہیں ؟ عوام تیاری پکڑ لیں!

 

آئندہ ہفتے بارشیں ہوں گی یا نہیں ؟ عوام تیاری پکڑ لیں!

بارشوں کا اگلا سلسلہ 28 جولائی سے ملک میں داخل ہو گا جس سے ابھی کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد ، پنجاب ، خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر جبکہ سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے.


*آزاد جموں و کشمیر:*

کشمیر میں آئندہ چند روز کے دوران شدید گرمی سے کچھ راحت ملنے کا امکان ہے کیونکہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 26 جولائی (شام/رات) سے 02 اگست کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار/شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ سری نگر میں آج کا درجہ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور جموں میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔


*اسلام آباد:*

اسلام آباد میں آئندہ چند روز کے دوران مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ 26 جولائی سے یکم اگست کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار/ شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ آج اسلام آباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جبکہ ہفتہ کو بھی موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔ اتوار سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔



*صوبہ پنجاب:*

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آئندہ دنوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں 26 جولائی سے یکم اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، لوہدراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں 26 سے 28 جولائی کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں آج کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور راولپنڈی میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کی توقع ہے۔



*صوبہ سندھ:*

سندھ بھر میں آئندہ چند روز تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ حیدرآباد اور کراچی میں آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت بالترتیب 100 سے 102 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 38 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ) اور 89 سے 90 ڈگری فارن ہائیٹ (تقریباً 32 ڈگری سینٹی گریڈ) کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 26 جولائی کو ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 30 اور 31 جولائی کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ سندھ کے شمال مشرقی اور جنوبی حصوں جیسے قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور شکارپور اضلاع میں 26 جولائی سے 28 جولائی کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔


*صوبہ خیبر پختونخوا:*

خیبر پختونخوا میں 25 جولائی سے یکم اگست کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مہمند، خیبر، وزیرستان، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار/شدید موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ پشاور میں آج کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ کو 37 ڈگری اور اتوار کو 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔


*صوبہ بلوچستان:*

بلوچستان کے اکثر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، دکی، زیارت اور خضدار کے اضلاع میں شام یا رات میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چاغی، نوکنڈی، واشک اور پنجگور کے اضلاع میں دن کے وقت شدید گرمی اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کوئٹہ میں آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

0 Comments

Post a Comment

Type and hit Enter to search

Close