![]() |
photo by epa |
محکمہ ماحولیات پنجاب نے بھٹہ انڈسٹری کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
•مذید تفصیلات•
تفصیلات کے مطابق پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ وار کاروائیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نان زگ زیگ بھٹوں کے خلاف پنجاب بھر میں محکمانہ کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 1637 بھٹوں کی انسپکشن کی گئی جن میں 31 بھٹوں کو زگ زیگ ایس و پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ جبکہ 21 بھٹوں کو مکمل طور پر گرا دیا گیا اسکے علاؤہ 78 بھٹہ مالکان پر ایف آئی آر بھی رجسٹر کرائی گئی۔
اس کے علاؤہ ضلع رحیم یارخان میں بھی ایک بھٹے کو مسمار کر دیا گیا جبکہ جھنگ میں دو بھٹوں کو سیل اور بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔
زگ زیگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ساہیوال میں بھی ای پی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 بھٹے مسمار کر دیے۔
خانیوال ،چکوال اور مظفرگڑھ میں بھی بھرپور ایکشن،خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو سیل اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔
ای پی اے لیبارٹری ملتان کی طرف سے ضلع کے مختلف بھٹوں پر انسپکشن کی گئی اور دھوئیں کی ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق نان زگ زیگ بھٹوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔پنجاب حکومت نے نان زگ زیگ بھٹوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنا رکھی ہے۔
0 Comments