![]() |
file photo wi |
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پھنسا لیا ،تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو عبرت ناک شکست دے کر 33 سال بعد ونڈے سیریز جیت لی۔
ٹوباگو میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 202 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
• تفصیلات •
ویسٹ انڈیز کے شہر ٹوباگو میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ابتدا میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو شکنجے میں کسے رکھا ۔ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 10 رنز پر گری جب برینڈن کنگ 5 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 57 اور تیسری وکٹ 68 کے مجموعی سکور پر گری ۔ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ ایک اینڈ پر جمے رہے اور شراکت داریاں قائم کرتے رہے۔
پہلے ہوپ نے روسٹن چیز کے ساتھ مل کر 64 رنز کی شراکت داری بنائی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔
جسٹن گریوز کے ساتھ مل کر شے ہوپ نے ناقابل شکست 110 رنز کی شراکت داری بنائی اور پاکستانی باؤلرز کی ایک نا چلنے دی۔
مقررہ 50 اوورز میں ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز سکور کیے۔
کپتان شے ہوپ نے شاندار سینچری سکور کرتے ہوئے 120 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی.
![]() |
Shi hope after century |
جسٹن گریوز نے 24 بالوں پر 43 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی ۔
• پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی •
پاکستانی باؤلرز نے ابتدائی طور پر ویسٹ انڈیز کو مشکلات کا شکار کیے رکھا لیکن کپتان شے ہوپ کی بہترین اننگز نے پاکستان کی پوزیشن کو کمزور کر دیا ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو دو جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
• پاکستانی بیٹرز کی مایوس کن کارکردگی •
295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم شروعات میں ہی مشکلات میں گھر گئی جب اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رنز سکور کیے تیسری بال پر چلتے بنے۔
صائم ایوب کے بعد 8 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان بھی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام ہوتے ہوئے پویلین لوٹ گئے ۔
سابق کپتان بابر اعظم بھی 23 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی آدھی ٹیم 61 رنز پر آوٹ ہو گئی۔
پاکستان کے پانچ کھلاڑی کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہو گئے ۔
سلمان علی آغا ،حس
![]() |
ن نواز اور محمد نواز کی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔سلمان علی آغا نے سب سے زیادہ 30 رنز سکور کیے۔
• ویسٹ انڈیز باؤلرز کی کارکردگی •
ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔جیڈن سیلز نے 18 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
گڈاکیش موتی نے دو جبکہ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
• رزلٹ •
میچ کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم 202 رنز کے بھاری مارجن سے فاتح قرار پائی اور یوں تین میچوں کی ونڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 2-1 سے جیت لی۔
اس سیریز کے جیتنے سے ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ 2027 میں براہ راست رسائی کی امیدوں کو بھی بحال رکھا ۔
0 Comments