![]() |
Hassan Nawaz batting |
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تروبا میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے کھوئی ہوئی فارم بحال کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔
تفصیلات کے مطابق تروبا میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نے پاکستان کو جیت کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پاکستان ٹیم نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔
•پاکستانی بیٹسمینوں کی شاندار کارکردگی•
پاکستان کی طرف سے اوپنر صائم ایوب کے آؤٹ ہونے پر سابق کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے ٹیم کو سہارا دیا ۔بابر اعظم 47 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔
پاکستانی بلے باز حسن نواز نے ڈیبیو پر شان دار نصف سنچری اسکور کی جس پر انھیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، حسن نواز کے ساتھ حسین طلعت نے سنچری پارٹنر شپ بنائی، جس سے میچ جیتنے کی راہ ہموار ہوئی.
کپتان محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47 رنز بنائے، حسین طلعت نے 41 اور سلمان آغا نے 23 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے حسن نواز 54 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
•ٹاس پاکستان نے جیتا•
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جب کہ کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے اور یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
•پاکستان کی بالنگ میں کارکردگی•
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شان دار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
![]() |
Shaheen Afridi file photo |
نسیم شاہ نے 3 اور صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اعتماد سے بیٹنگ کرتے ہوئے 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
0 Comments