جنوبی افریقا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا۔
انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 196 رنز کا ہدف باآسانی 16.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اے بی ڈیویلیرز نے ناقابل شکست 120 رنز کی اننگز کھیلی، جے پی ڈومینی 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ہاشم آملہ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعید اجمل نے حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
شرجیل خان کے جارحانہ 76 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو میچ جتوانے میں ناکام رہی، انہوں نے 9 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
عمر امین نے 36 اور آصف علی نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 20 اور محمد حفیظ 17 رنز بناسکے، کامران اکمل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا چیمپئنز کی جانب سے ویجیون اور ویان پارنیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ پاکستان کا مقابلہ بھارت سے طے تھا،
بھارتی ٹیم کے میچ کھیلنے سے انکار پر پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔
فائنل میں جنوبی افریقہ نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
0 Comments