ہیڈ لائنز

ٹارگٹ کم مگر مقابلہ جاندار ، پاکستانی شاہین ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھڑ گئے


ٹارگٹ کم مگر مقابلہ جاندار ، پاکستانی شاہین ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھڑ گئے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی بیٹنگ لائن شروعات میں ہی لڑکھڑا گئی۔اوپنرز جلد ہی پویلین کی طرف لوٹ گئے ۔صرف 53رنز کے سکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان،محمد حارث اور فخر زمان پویلین واپس لوٹ گئے۔۔

پاکستان کی بیٹنگ میں مشکلات کے بعد کپتان سلمان علی آغا اور حسن نواز نے استقامت دکھائی اور ٹیم کا مجموعی سکور 113رنز تک پہنچا دیا 16ویں اوور میں حسن نواز 40رنز کا سکور کر کے آوٹ ہو گئے۔


کپتان سلمان علی آغا بھی 117کے مجموعی سکور پر 38رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 133رنز سکور کیے ۔


ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

ٹارگٹ کا حصول 

جواب میں پاکستانی بولرز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔ویسٹ انڈیز نے آخری اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ جیت لیا ۔


ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیل اینڈرز نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ،گڈاکیش موتی نے سب سے زیادہ 28رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔


پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین جبکہ صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔سفیان مقیم اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


واضح رہے تین میچوں کی سیریز ایک،ایک سے برابر ہو گئی ہے ۔سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ سوموار کو کھیلا جائے گا۔

0 Comments

Post a Comment

Type and hit Enter to search

Close