ہیڈ لائنز

سوزوکی پاکستان نے اپنے مشہور موٹر سائیکل کے نئے ڈیزائن لانچ کر دیئے

سوزوکی پاکستان نے اپنے مشہور موٹر سائیکل کے نئے ڈیزائن لانچ کر دیئے
سوزوکی پاکستان نے اپنے مشہور موٹر سائیکل کے نئے ڈیزائن لانچ کر دیئے 

 

سوزوکی موٹرز پاکستان نے حال ہی میں اپنے معروف موٹر سائیکل ماڈلز جی ایس-150 اور جی ڈی ایس 110 کے نئے ڈیزائن لانچ کیے ہیں۔


اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمپنی نے اعلان کیا کہ اب انتظار کی گھڑیاں ختم۔ایک بہترین اور خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ کمپنی نے اپنے معروف ماڈلز کو لانچ کر دیا۔تاہم حقیقت میں پلاسٹکی خدو خال میں تبدیلی کے علاؤہ کچھ خاص تبدیلیاں نہیں کی گئی۔



 نئے ڈیزائن کو لانچ کرتے ہوئے کمپنی کے مارکیٹنگ ہیڈ نے کہا کہ سوزوکی نے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے جبکہ بہت سے پاکستانی صارفین نئی اپڈیٹ پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں -موٹر سائیکل مینوفیکچررز، ایک بار پھر، کارکردگی، ٹیکنالوجی، یا رائڈر سیفٹی کو  ملحوظ خاطر رکھے بغیر صرف ظاہری خدو خال پر انحصار کرتے نظر آئے ہیں۔



حقیقی جدت کی پیشکش کے بجائے نئے اسٹیکرز کے ساتھ ری برانڈنگ کا جاری رجحان مارکیٹ میں بہت سے لوگوں کو مایوس کرتا رہتا ہے۔ صرف دو ہفتے قبل پاک سوزوکی نے وفاقی بجٹ میں 2025-26 میں متعارف کرائے گئے ایک نئے نیوی لیوی کے نفاذ کے بعد اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔


جی ڈی ایس 110  کی نئی قیمت 362600 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ جی ایس 150 کی قیمت 392900 روپے مقرر کی گئی ہے. قیمتوں میں اضافے کے باوجود انجن کی کارکردگی اور فیول کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ۔


چار لاکھ کے قریب قریب قیمتیں پہنچنے کے باوجود پاکستانی صارفین سمجھتے ہیں کہ آخر کب پاکستان میں مینوفیکچررز سطحی اپ گریڈ سے آگے بڑھیں گے اور آخر کار معنی خیز بہتری میں سرمایہ کاری کریں گے۔

0 Comments

Post a Comment

Type and hit Enter to search

Close