کراچی کے بڑے کاروباری رہنماؤں کی حمایت یافتہ، ایئر کراچی پاکستان کی ہوا بازی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہے۔ائیر کراچی نے آتے ہی کرایوں میں چالیس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
ایئر کراچی، پاکستان کی نئی نجی ایئر لائن، جلد ہی مقامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔
ملک کے تجارتی دارالحکومت میں واقع ایئر کراچی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے باضابطہ طور پر اپنا باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ (آر پی ٹی) لائسنس حاصل کرلیا ہے۔
ایئر لائن کو اب ڈومیسٹک آپریشنز شروع کرنے کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ریٹائرڈ ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی کی سربراہی میں، ایئر کراچی تین لیز والے طیارے کے بیڑے اور 5 ارب روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ شروع ہونے والی ہے۔
ائیر کراچی ابتدائی طور پر چین سے تین طیارے لیز پر لے کر آپریشنز کا آغاز کرے گی۔
مذکورہ ایئرلائن نے آتے ہی پاکستان کی ایوی ایشن مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا ہے کیونکہ ائیر کراچی نے تمام ڈومیسٹک کرایوں میں چالیس فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے پہلے سیالکوٹ کے کاروباری حضرات نے بھی ایئر سیال کے نام سے ائیرلائن شروع کی تھی جس کے آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔
0 Comments