ہیڈ لائنز

پاکستان کی ای وی مارکیٹ میں انقلاب ۔ چینی کمپنی نے بڑا اعلان کردیا

 

پاکستان کی ای وی مارکیٹ میں انقلاب ۔ چینی کمپنی نے بڑا اعلان کردیا


چائنا کی سب سے بڑی الیکٹرک کار کمپنی بی وائے ڈی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ای وی اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے اگلے سال جولائی سے اگست کے درمیان اسمبلنگ پلانٹ لگائیں گے جس سے خطے میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔یہ بات کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہی۔


چائنا کی بی وائی ڈی کمپنی جو کہ الیکٹرک گاڑیاں بناتی ہے اپنی مقامی مارکیٹ سے باہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے۔پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ چینی کمپنی کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہو رہی ہے کیونکہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں ای وی گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔


دانش خالق جو کہ پاکستان میں بی وائے ڈی کی سیلز و اسٹریٹجی کے نائب صدر ہیں نے راؤٹر کو بتایا کہ پاکستان میں ایک مقامی کمپنی میگا موٹر کے تعاون سے کراچی میں ایک پلانٹ پر اپریل سے کام جاری ہے جو جلد ہی مکمل ہونے کی توقع ہے۔


دانش خالق نے بتایا کہ شروعات میں اس پلانٹ سے ڈبل شفٹ میں سالانہ 25000 ای وی گاڑیاں اسمبل کی جا سکیں گی۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس پلانٹ سے بڑے پیمانے پر پیداوار کب شروع ہو گی۔


دانش خالق نے کہا کہ پلانٹ میں باہر سے درآمد کیے گئے پارٹس کے ساتھ ساتھ کچھ مقامی آلات کو بھی اسمبلنگ میں استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا پہلے مقامی کھپت کو پورا کیا جائے گا اس کے بعد گاڑیوں کی برآمد کو بھی دیکھا جائے گا۔


 بی وائی ڈی نے مارچ میں پاکستان میں امپورٹڈ ای وی ایس کی فراہمی شروع کر تھی۔ دانش نے سیلز کا درست نمبر نہیں دیا لیکن کہا کہ چند سو کاروں کی فروخت 30 فیصد تک اندرونی اہداف سے تجاوز کر چکی ہے۔




 انہوں نے بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ پاکستان میں ای وی ایس اور پلگ ان ہائبرڈ کاروں کا مارکیٹ کا سائز 2025 میں 2024 سے  تقریباً ایک ہزار کل یونٹس سے تین سے چار گنا بڑھ جائے گا۔ دانش نے بتایا کہ بی وائی ڈی اس شیئر کے 30-35 فیصد حصے کو نشانہ بنا رہا ہے۔


 ہبکو کی فائلز کی بنیاد پر بی وائی ڈی پاکستان نے 2025 مارچ کی سہ ماہی میں تقریباً 444 ملین روپے (1.56 ملین ڈالر) منافع حاصل کیا۔


0 Comments

Post a Comment

Type and hit Enter to search

Close