ہیڈ لائنز

خیبر پختون خواہ اسمبلی کی 25 مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا

 

خیبر پختون خواہ اسمبلی کی 25 مخصوص نشستوں پر ارکان نے حلف اٹھا لیا۔خیبر پختون خواہ اسمبلی میں الیکشن کمیشن کی طرف سے بانٹی جانے والی نشستوں میں مسلم لیگ ن کی سات خواتین،اقلیت پر ایک رکن اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ارکان میں فرح خان،آمنہ سردار فائزہ ملک اور شازیہ جدون نے حلف اٹھایا۔

جمیلہ پراچہ،سونیا حسین ،افشا حسین اور سریش کمار نے اقلیتی نشستوں پر حلف اٹھایا۔

جمیعت علما اسلام کی ستارہ آفرین،بلقیس خان ایمن جلیل مدیحہ گل،رابعہ شاہین،نیلوفر بیگم اور ناہید نور نے حلف اٹھایا،اقلیتی نشستوں پر عسکر پرویز اور گرپال سنگھ نے جے یو آئی کی طرف سے حلف اٹھایا۔

پیپلز پارٹی کی چار خواتین اور اقلیت کی نشست پر ایک رکن نے حلف اٹھایا۔پی پی سے شازیہ ،ساجدہ تبسم مہر سلطانہ آسیر جان،فرزانہ شیرین نے حلف اٹھایا۔بہاری لعل نے پی پی کی طرف سے اقلیتی نشست پر حلف اٹھایا۔

اے این پی کی دو خواتین خدیجہ بی بی اور شاہدہ وحید نے مخصوص نشست پر حلف اٹھایا جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی نادیہ شیر نے بھی خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا۔

0 Comments

Post a Comment

Type and hit Enter to search

Close