![]() |
ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان اور انڈیا کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 ستمبر کو شیڈول۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ایشیا کے میچز 9 ستمبر سے 28 ستمبر کے درمیان یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔افتتاحی میچ ہانگ کانگ اور افغانستان کے درمیان 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ 10 ستمبر کو شیڈول ہے جبکہ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور اومان 12 ستمبر جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا 13 ستمبر کو مدمقابل ہوں گے۔
ٹورنامنٹ کا سب سے اہم مقابلہ روائتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
شائقین کرکٹ پاکستان اور انڈیا کے میچ کے لے پرجوش نظر آتے ہیں اور دونوں ممالک کے شائقین اپنی ٹیموں کی برتری کے لیے بے چین نظر آتے ہیں۔
ایشیا کپ کے ناک آوٹ میچز 20 سے 26 ستمبر کے دوران کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔
واضح رہے میچز کے لیے فلحال وینیوز کا اعلان نہیں کیا گیا ،جلد ہی وینیوز کے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔
0 Comments